بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اوکاڑہ: بیوہ خاتون کو گلا دبا کر قتل کردیا گیا

پنجاب کے شہر اوکاڑہ  کے علاقے امیر کالونی میں بیوہ خاتون کو نامعلوم ملزمان نےگلا دباکر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ گھر کی بالائی منزل پر اپنے بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.