پنجاب کے علاقے اوکاڑہ کے قصبہ کوٹ باری کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکو شہریوں کو لوٹ رہے تھے، پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے گارڈن میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ میں لیاری گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی ودیگر وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کی شناخت کامران، قیوم بلوچ، ولید عبداللّٰہ اور وسیم سے ہوئی، دوران علاج زخمی ملزم وسیم دم توڑ گیا۔
ادھر ملیر بکرا پیڑی کے قریب سے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔
Comments are closed.