اوپیک ممالک نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال جولائی اور اگست کے دوران عالمی منڈی کو یومیہ 6 لاکھ 48 ہزار بیرل تیل فراہم کریں گے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب وائٹ ہاؤس نے اوپیک پلس ممالک پر تیل کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے زور دیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں یوکرین جنگ سے قبل ہی افراط زر کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ گئی تھیں۔
بعد ازاں جب روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تو خام تیل کی قیمت 17 فیصد بڑھ گئی۔
Comments are closed.