چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اوپن کورٹ سماعت چل رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو اوپن کورٹ سماعت کا موقع فراہم کرنا ان کاحق ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہم نے چالان کی نقول وصول کرنے سے معذرت کی ہے، اِن کیمرا سماعت کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اِن کیمرا سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا ہوا ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے تک اِن کیمرا سماعت کا جواز نہیں۔
Comments are closed.