گزشتہ 2 روز تاریخی اڑان بھرنے کے بعد امریکی ڈالر آج تیزی سے نیچے آیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 13 روپے 68 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز ڈالر تاریخی پرواز کر تے ہوئے 298 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے سستا ہونے کے بعد 295 روپے کا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا آغاز دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 6 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 332 پر آ گیا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 325پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.