بدھ 14؍رمضان المبارک 1444ھ 5؍اپریل 2023ء

اوپن مارکیٹ: ڈالر 292 روپے کا ہو گیا

امریکی ڈالر کی پرواز مسلسل جاری ہے جبکہ پاکستانی روپیہ اپنی قدر کھو رہا ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپیہ مہنگا ہونے کے بعد 292 روپے کا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن آج امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے جبکہ روپے کی قدر کم ہوئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 82 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 39 ہزار 770 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 687 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.