امریکی ڈالر کچھ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں اپنی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث غیر یقینی صورتِ حال کا شکار رہنے کے بعد ایک بار پھر بے قابو ہو کر اڑان بھرنے لگا ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں آج 1 روپے 5 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 217 روپے 70 پیسے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہونے کے بعد 223 روپے کا ہو گیا ہے۔
اُدھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان پایا جا رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 404 پوائنٹس اضافے کے بعد 43230 پر آ گیا ہے۔
Comments are closed.