آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی سامنے آئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 300 روپے سے نیچے آگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 299 روپے ہو گیا ہے۔
انٹر بینک میں آج ڈالر2 روپے 5 پیسے سستا ہونے کے بعد 300 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔
ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 5 روپے 60 پیسے نیچے آیا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 302 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 300 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 305 روپے کا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 370 روپے، یورو 316 روپے، سعودی ریال 79 روپے، اماراتی درہم 82 روپے کا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان دکھائی دے رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 187 پوائنٹس کی کمی کے بعد 45 ہزار 826 پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 46 ہزار 13 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.