اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کو پر لگ گئے، ایک ہی دن میں ڈالر 14 روپے مہنگا ہو گیا۔
کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 288 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 274 روپے کا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر نے اچانک اونچی اڑان بھرنی شروع کی جس کی وجہ سے روپیہ اپنی قدر مزید گنوا بیٹھا۔
آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید مہنگا ہوا، انٹر بینک میں ڈالر 18 روپے 89 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر فروخت کرنے والا ایک ڈالر کے 291 روپے مانگ رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 266 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.