پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب کاکہنا ہے کہ اوپن بیلٹ پر فیصلہ نہیں آیا تو منڈیاں لگتی رہیں گی، ہمارے ممبران حفیظ شیخ کو ووٹ دیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب نے کہا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے بہت سے لوگ گیلانی کو ووٹ نہیں دیں گے۔
کنول شوذب نے کہا کہ قوی امکان ہے کہ بہت سے ووٹ حفیظ شیخ کو مل جائیں، پی ڈی ایم کو خطرہ تھا کہ انہیں کم سیٹیں ملیں گی۔
Comments are closed.