اوول ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلوی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 185 پر سات وکٹیں گرنے کے بعد 295 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ انگلینڈ پر پہلی اننگز میں 12 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
ٹیسٹ کے دوسرے آسٹریلیا نے 61 رنز ایک کھلاڑی آوٹ سے اننگز آگے بڑھائی لیکن اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی گئیں اور 185رنز پر 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
مشکل صورتحال میں اسٹیو اسمتھ نے71 رنز کی اننگز کھیلی اور اسکور 239 تک پہنچا دیا۔ نویں وکٹ پر کپتان پیٹ کمنز اور ٹاڈ مرفی نے 49 رنز کی شراکت بنائی۔
کمنز 36 اور مرفی 34 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ یوں آسٹریلوی ٹیم 295 رنز بناکر آوٹ ہوئی۔
انگلینڈ ٹیم 12 رنز کے خسارے سے میچ تیسرے دن اننگز کا آغاز کرے گی۔
Comments are closed.