بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اوور 60 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کی دوسری فتح

آسٹریلیا میں جاری اوور 60 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ 

قومی ٹیم نے ایونٹ میں ریسٹ آف دی ورلڈ کو 43 رنز سے مات دے دی۔ 

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ویٹرنز نے ایس ایم کاظمی کی سنچری کی بدولت 45 اوورز میں 276 رنز بنائے۔

ایس ایم کاظمی نے 120 رنز کی اننگز کھیلی، محمد اشرف پکھالی نے 79 رنز بنائے۔

جواب میں ریسٹ آف دی ورلڈ کپ کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنا سکی۔

ریسٹ آف ورلڈ کی جانب سے کیوین گرانٹ 77 رنز بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔ 

پاکستان ویٹرنز کی جانب سے بشارت علی بابر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے تین میں سے دو میچز جیتے جہاں اس نے ایک میچ میں ویسٹ انڈیز کو ہرایا جبکہ نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ 9 ستمبر کو امریکا کیخلاف کھیلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.