کراچی میں جاری اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ میں پاکستان ویٹرنز نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح اپنے نام کرلی۔
ویسٹ انڈیز کے 202 رنز کا ہدف پاکستان نے 41 ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا، میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔
پاکستان کی طرف سے رضوان اسلم نے 82 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ امجد علی نے 64 رنز بنائے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 45 اوورز میں 8 وکٹ پر 201 رنز بنائے تھے، نرسنگھ دیونرائن نے 49 اور ڈیری بلگوبن نے 45 رنز بنائے۔
پاکستان کے عبدالقادر نے 3 اور عمران علی نے 1 وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed.