چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے ملاقات کی۔
اس موقع پر چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ پاکستانی عوام، حکومت اور اوورسیز پاکستانی کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے بھارتی حکومت کے 5 اگست 2019 کے اقدام کی بھرپور مذمت کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت کے اس گھناؤنے اقدام کی ہر سطح پر مذمت کی جائے گی اور جب تک بھارت یہ اقدام واپس نہیں لیتا پاکستانی عوام اور حکومت ہر محاذ پر بھارت کا پیچھا کریں گے۔
چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ ایک مضبوط پاکستان ہی کشمیریوں کے حقوق کا ضامن ہے، پاکستان جتنا مظبوط ہوگا اتنی ہی جلدی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی راہ ہموار ہوگی۔
اس موقع پر چوہدری پرویز اقبال لوسر نے وزیر اعظم آزاد کشمیرکو فیڈریشن کی جانب سے 5 اگست کے حوالے سے یورپ بھر میں مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کی مذمت کے لیے کئے گئے مظاہروں اور ریلیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے چوہرری پرویز اقبال کی کشمیر کے مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کو بے حد سراہا۔
Comments are closed.