چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر کی طرف سے ملکی معیشت مستحکم کرنے کے لئے اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ رقم بینکوں کے ذریعے پاکستان بھجوانے پر زور دیئے جانے کے بعد اس پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔
تاہم پاکستان میں بعض بینکوں کے برانچ منیجرز بیرون ملک سے بھجوائی گئی رقوم پر مختلف اعتراض لگا کر رقم کی ادائیگی میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں اور صارفین پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ان کی برانچ میں اکاؤنٹ کھلوائیں۔
فرانس میں مقیم ملک الطاف حسین کی اہلیہ نے فرانس سے ایک ہزار یورو اپنے عزیز یقوب محمد، جو چکوال شہر کا رہائشی ہے، کے نام بھجوائے لیکن جب وہ رقم لینے کے لئے بینک کی چکوال برانچ پہنچے تو بینک منیجر نے ان پر زور دیا کہ وہ برانچ میں اکاؤنٹ کھلوائیں۔
تاہم یقوب محمد نے انکار کر دیا، ان کے انکار پر بینک کا برانچ منیجر دھمکیوں پر اتر آیا اور رقم کی ادائیگی سے انکار کر دیا۔
فرانس میں مقیم ملک الطاف حسین اور دیگر اوورسیز پاکستانیوں نے حکومت اور خصوصی طور پر وفاقی وزیر خزا نہ سے مطالبہ کیا ہے اس واقعہ کا نوٹس لیا جائے تاکہ اوورسیز پاکستانی بینکوں کے ذریعے رقوم اپنے عزیزوں کو بھجوا سکیں۔
Comments are closed.