بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اوورسیز پاکستانیوں کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج

اوورسیز پاکستانیوں نے ووٹ کے حق کیلئےالیکشن کمیشن کےباہر احتجاج کیا ، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

احتجاج میں مظاہرین نے”ووٹ کو عزت دو “ ،”اوورسیز پاکستانیوں کو نمائندگی کا حق دو‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔

مظاہرین کاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے 2016 ء میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کیا،5 سال میں الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری الیکشن کمیشن کے باہر تعینات رہی اور الیکشن کمیشن کے داخلی اور خارجی راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.