بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اومی کرون کا سب ویرینٹ پاکستان پہنچنے کا امکان

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ کا سب ویرینٹ بی اے ٹو دیگر ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے، جلد یا بدیر پاکستان پہنچنے کےقومی امکانات ہیں۔

کورونا کی سائنٹیفک ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹرجاوید اکرم کا کہنا ہے کہ سب ویرینٹ بی اے ٹو اومی کرون ویرینٹ تیزی سے پھیلنےاور منتقل ہونے والا ویرینٹ ہے، بی اےٹو کم از کم 69 ممالک میں پھیل چکا ہے تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ بی اے ٹو کیخلاف تمام کورونا ویکسین موثر ہیں۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ کے سب ویرینٹ بی اےٹو، کےبارے میں فی الحال نہیں کہا جاسکتا کہ اس کی منتقلی یا پھیلاؤ کی رفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ مستقبل میں کورونا وائرس کی نئی اقسام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ڈاکٹرجاوید اکرم کا مزید کہنا ہے کہ لوگوں کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ بیماری صرف کم ہوئی ہے مگر ابھی ختم نہیں ہوئی، اس لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر سختی سے عمل کرنا چاہیے کیونکہ وائرس دوبارہ واپس آ سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.