نیوزی لینڈ نے کورونا وائرس اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کے باعث مرحلہ وار اپنی سرحدیں کھولنے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔
کیوی حکام کے مطابق نیوزی لینڈ کی آسٹریلیا کے ساتھ سرحدیں اب 16 جنوری کی بجائے فروری 2022 کے آخر میں کھولی جائیں گی۔
اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے قرنطینہ کے بغیر جنوری کے وسط سے آسٹریلیا کے ساتھ سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ غیرملکیوں کے لیے اپریل میں نیوزی لینڈ کی سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.