hookup Middle Island best totally free hookup app dailydot hookup app edelman hookup hookup hotshot mature denver hookup airbnb

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اومیکرون وائرس سے بہت تشویش کا سامنا ہے، وزیر صحت سندھ

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ اومیکرون وائرس کے سلسلے میں بہت تشویش کا سامنا ہے، تشویش ہے کہ بوسٹر ویکسین وائرس کی اس قسم کیلئے مؤثر ہوگی یا نہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل نے بتایا کہ کورونا کی اس قسم میں 50سے زائد جینیاتی تبدیلیاں موجود ہیں،جینیاتی تبدیلیوں کے باعث یہ وائرس بہت تیزی سے منتقل ہوتا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے بوسٹر ویکسین کے لیے عبوری گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ابھی تک ویکسین کا دوسرا ڈوز نہیں لگوایا وہ فوراً لگوائیں۔

وزیر صحت سندھ نے بتایا کہ 12 سال کی عمر کے بچوں کی ویکسین کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،جن لوگوں نے ویکسین کا دوسرا ڈوز نہیں لگوایا ان کے گھروں تک جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کا دوسرا ڈوز ہر صورت میں لگانا ضروری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.