منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

اومنی گروپ کے ہرجانے کا نوٹس ، عمران خان نے جواب دیدیا

اومنی گروپ کی جانب سے ملنے والے ہرجانے کے نوٹس کا چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے جواب دے دیا۔

عمران خان کی جانب سے جواب بیرسٹر حسان خان نیازی اور بیرسٹر میاں ولید اشرف کی وساطت سے بھجوایا گیا۔

جواب میں اومنی گروپ کی جانب سے نیب سے کی گئی پلی بارگین کی تفصیلات دی گئیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ہوئی جس میں پی ٹی آئی اراکین پیش نہیں ہوئے۔

عمران خان نے جواب میں کہا ہے کہ نوٹس قانونی اعتبار سے سراسر ناقص ہے، نوٹس ہتکِ عزت آرڈیننس 2002ء کے قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتا۔

جواب میں عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ اومنی گروپ کا بھیجا گیا نوٹس بے بنیاد، غیر قانونی، جعلی اور یکسر غلط ہے۔

جمع کرائے گئے جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اومنی گروپ نوٹس فوری واپس لے اور چیئرمین پی ٹی آئی سے معافی مانگے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.