ہفتہ 26؍ذوالحجہ 1444ھ15؍جولائی 2023ء

اولڈ راوین یونین کے وفد سے ملاقات، زمانہ طالب علمی کی یاد تازہ ہوگئی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے اولڈ راوین یونین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ طالب علمی کی یاد تازہ ہوگئی۔ یہ وہ سنہری دور تھا جب اساتذہ طالب علموں کی تعلیم و تربیت کیلئے محنت کرتے تھے، شاگرد بھی اپنے اساتذہ کی قدر کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھتے تھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ماضی پر نظر دوڑاتا ہوں تو اپنے ہم جماعت اور دوست یاد آتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ گزرا وقت ایسی ناقابلِ فراموش یادیں ہیں، ان کو جب بھی یاد کروں تو آنکھیں ملے جلے جذبات سے اشک بار ہوجاتی ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ مجھے گورنمنٹ کالج کا طالب علم ہونے پر فخر ہے، دعا ہے کہ یہ عظیم مادر علمی رہتی دنیا تک علم کی روشنی پھیلاتا رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.