اولڈہںم کونسل لیڈر کونسلرعروج شاہ کی گاڑی کو شرپسندوں نے آگ لگادی۔
اولڈہںم پولیس کے مطابق کونسلر عروج شاہ کی گاڑی کو آگ شرپسند عناصر نے جان بوجھ کر لگائی، گلوڈوک کے علاقے میں سڑک پر کھڑی کار کو آج صبح سویرے اچانک آگ لگائی گئی۔
گریٹر مانچسٹر فائر اینڈ ریسکیو سروس نے آگ پر قابو پا لیا لیکن گاڑی کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
شرپسند عناصر نے گاڑی کو آگ ایسے لگائی کہ پڑوسی گھر بھی آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آگ سے گھر کے مکین محفوظ رہے جبکہ پولیس نےواقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
Comments are closed.