بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اولمپکس 2028 میں کرکٹ کو شامل کرنے کی کوششیں تیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے لاس اینجلس اولمپکس 2028   میں کرکٹ کو شامل کرانےکی کوششیں تیز کردیں۔

کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کی بڈ کے لیے ورکنگ کمیٹی بنادی گئی ہے، آئی سی سی کے مطابق اولمپکس 2028 میں کرکٹ شامل کرنے سے امریکا میں کرکٹ فینز کو بھی اطمینان ہوگا، کرکٹ کو 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کے آدھے ایتھلیٹس ٹوکیو اولمپکس سے باہر…

آئی سی سی کے مطابق کرکٹ ایک بار 1900 میں اولمپکس میں شامل کی گئی تھی، کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنےسے گیمزکو فائدہ ہوگا۔

آئی سی سی چئیرمین گریک بارکلے نے کہا کہ ہمیں یقین ہےکہ اولمپکس میں کرکٹ ایک اچھا اضافہ ہوگا، پوری کوشش ہے2028کے گیمز میں کرکٹ کو اولمپکس کاحصہ بنایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.