وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مریم صفدر بتائیں اوفا مشترکہ اعلامیے میں نوازشریف نے مسئلہ کشمیر کو کیوں شامل نہیں کیا تھا۔
اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ نوازشریف نےبطور وزیراعظم اعلامیے میں کشمیر کا ذکر نہ کرکے کشمیریوں کی جدوجہد کو نقصان پہنچایا۔
فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا میں مودی کی انتہا پسندانہ سوچ کو عیاں کیا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ کشمیری جانتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان ان کے سچے اور دلیر وکیل ہیں۔
Comments are closed.