بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اورنگی ٹاون میں پولیس افسر کا قتل، اہم معلومات سامنے آگئیں

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس افسر کے قتل کی تحقیقات میں اہم معلومات سامنے آئی ہیں، گزشتہ چند ماہ میں مقتول پولیس افسر کو 40 سے زائد مقدمات کی تفتیش سونپی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول پولیس افسر کو تفتیش کے لیے دیے گئے زیادہ تر مقدمات زمینوں پر قبضے کے تھے، مقتول پولیس افسر نے 6 ماہ کے دوران قبضہ مافیا کے متعدد کارندوں کو چالان کیا۔

کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم ملزم کی دونوں ہاتھوں سے فائرنگ سے اے ایس آئی اکرم شہید ہو گیا، ساتھی اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شدت پولیس اہلکار سے نفرت لگتی ہے، انویسٹی گیشن افسران پر حملوں کی وجوہات ان کے زیر تفتیش مقدمات سے جڑی ہوتی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ قتل کیے گئے پولیس افسر نےدہشت گردی کے کسی کیس کی تفتیش نہیں کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.