بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اورنگی ٹاؤن: پانی کے ٹینک سے 2 بہنوں کی لاشیں برآمد

کراچی میں اورنگی ٹاؤن کی فقیر کالونی میں پانی کے ٹینک سے 2 بہنوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں بہنوں نے خودکشی کی ہے۔

پولیس کے مطابق اہل خانہ گھریلو تنازع پر 2 بہنوں کی موت کو خودکشی کا معاملہ بتارہے ہیں، موت کے دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب ریسکیو ذرائع کے مطابق عبداللّٰہ کالج کے قریب روڈ سے نو مولود کی لاش ملی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.