اتوار 4؍محرم الحرام 1445ھ23؍جولائی 2023ء

اورنگی ٹاؤن میں راہ چلتی خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کرنے والا گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں راہ چلتی خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کرنے والے موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سے غیر اخلاقی حرکت اور ہراساں کرنے والے ملزم کو کورنگی سے گرفتار کیا گیا۔

اورنگی ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار کی جانب سے 18 جولائی کو لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

پولیس کی جانب سے متاثرہ خاتون سے رابطہ کر لیا گیا ہے، واقعہ صبح خاتون کے آفس جاتے وقت مجاہد آباد میں پیش آیا تھا، خاتون کا بیان ریکارڈ اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.