تحریکِ لبیک پاکستان کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مفتی محمد قاسم فخری نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں گٹر میں گر کر 2 افراد کی ہلاکت کے ذمے دار وزیرِ اعلیٰ سندھ ہیں۔
جاری کیے بیان میں مفتی قاسم فخری نے گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن کے گٹر میں گر کر خاتون سمیت 2 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ، کےایم سی اور سندھ حکومت ظالمانہ خواب میں سوئی ہوئی ہے۔
مفتی قاسم فخری نے مزید کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں جہاں کھلے گٹر میں گر کر خاتون سمیت 2 افرادجاں بحق ہوئے، اسی مقام پر کئی حادثات پہلے بھی ہو چکے ہیں۔
تحریکِ لبیک پاکستان کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نے مطالبہ کیا ہے کہ جس ادارے کی غفلت کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا اس کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
Comments are closed.