پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین کے نئے کرایوں کے تعین کے حوالے سے کم سے کم کرایہ 20 روپے تجویز کیا ہے۔
اورنج ٹرین کے نئے کرایوں کے تعین کے معاملے پر لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں تجاویز پیش کی گئیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں اورنج ٹرین کا 5 کلو میٹر تک کا کرایہ 20 روپے، 5 سے 10 کلو میٹر سفر کا کرایہ 30 روپے تجویز کیا گیا ہے۔
اجلاس نے اورنج لائن ٹرین کا 10 سے 15 کلو میٹر سفر کا کرایہ 40 روپے، 15 سے 20 کلو میٹر کے سفر کا کرایہ 50 روپے تجویز کیا ہے۔
اجلاس میں اورنج لائن ٹرین کا 20 سے 25 کلو میٹر تک کا کرایہ 60 روپے ، 25 کلو میٹر سے زائد سفر کا کرایہ 70 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اجلاس کے شرکاء نے اورنج ٹرین کرائے کا معاملہ کابینہ میں زیرِ بحث لانے کی تجویز بھی دی ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اورنج ٹرین کے کرایے کا معاملہ پنجاب کابینہ کو ریفر کر دیا ہے۔
پنجاب کابینہ جمعے کے روز اجلاس میں اورنج ٹرین کے نئے کرایوں کا جائزہ لے گی۔
Comments are closed.