بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اورنج لائن منصوبے کی 49 بسیں کراچی پہنچ گئیں

کراچی کے شہریوں کی بڑی خوشخبری سامنے آگئی، اورنج لائن منصوبے کی بسیں کراچی بندرگاہ پہنچ گئیں۔

حکام کے مطابق 49 بسیں جہاز ’لی وان‘ کے ذریعے کراچی پورٹ کی برتھ 11 پر آگئی ہیں۔

پورٹ حکام کے مطابق تمام بسیں کل تک جہاز سے بندرگاہ پر منتقل ہوجائیں گی۔

دوسری طرف صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اس حوالے سے اہل کراچی کو مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا۔

شرجیل میمن نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ اورنج لائن بی آر ٹی (عبدالستار ایدھی لائن) کی بسوں کا مکمل بیڑا کراچی پہنچ گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی بندر گاہ پہنچنے والی بسوں میں انٹرا ڈسٹرکٹ پیپلز بس سروس بھی شامل ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ باقی بسیں راستے میں ہیں، جو ایک ماہ کے اندر مختلف مراحل میں کراچی پہنچ جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.