اتوار10؍ربیع الثانی 1444ھ 6؍نومبر 2022ء

اوباڑو، ڈاکوؤں کے حملے میں ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ سمیت 5 اہلکار شہید

سندھ میں کچے کے علاقے رونتی میں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر حملہ کرکے ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک ایس ایچ او زخمی بھی ہوا ہے، شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں اب تک ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں۔

ڈی آئی جی جاوید جسکانی نے بتایا کہ گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے کچے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس کیمپ قائم کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی کے مطابق رات کے وقت ڈیڑھ سو سے زائد ڈاکوؤں نے پولیس کیمپ پر حملہ کردیا۔

جاوید جسکانی  نے مزید بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری کچے میں روانہ کردی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.