بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اوباما کورونا کا شکار ہوگئے

سابق امریکی صدر باراک اوباما کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں بارک اوباما نے اپنے کورونا وائرس ٹیسٹ کے مثبت آنے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ’گزشتہ کچھ دنوں سے اُن کے گلے میں خارش تھی لیکن وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں۔‘

 بارک اوباما نے بتایا کہ ’شکر ہے کہ اُنہوں نے اور اہلیہ نے کورونا ویکسین کی بوسٹر شاٹس بھی لگوائی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے اہلیہ مشیل اوباما کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔‘

انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’کورونا کیسز کم ہوں یا زیادہ، آپ لازمی ویکسین لگوائیں۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.