جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

انیس اپریل سے نویں تا بارہویں کلاسز بحال،آٹھویں تک تدریس بند

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ کورونا سے متاثرہ اضلاع میں پہلی  سے 8 ویں جماعت تک کلاسیں 28 اپریل تک نہیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں  شفقت محمود کی زیر صدارت وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت کے حکام اور این سی او سی نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں  او لیول امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ  نویں اور دسویں کے امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 19 اپریل سے نویں اور بارہویں  جماعت کے طلبا اسکول  آئیں گے جب کہ پہلی  سے 8 ویں جماعت تک کلاسیں 28 اپریل تک نہیں ہوں گی، کوروناسےمتاثرہ اضلاع میں یونیورسٹی بند اور  آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی۔

شفقت محمود نے کہا کہ 28 اپریل کو دوبارہ اجلاس میں اسکول کھولنے سے متعلق جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نویں سے بارہویں کے امتحانات مئی کے پہلے ہفتے میں ہوں گے، اولیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے اے اور او لیول کے امتحانا ت کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا کے 80 فیصد ممالک میں امتحانات ہورہے ہیں، اے اور او لیول کے امتحانات مکمل ایس او پیز کے ساتھ ہوں گے یونیورسٹیز سے انٹری ٹیسٹ کی تاریخیں بڑھانے کا کہا ہے۔

You might also like

Comments are closed.