آلو کے چپس کسے پسند نہیں لیکن اس کے کھانے کے بعد انگلیوں پر تیل کی چکنائی ایک مسئلہ بن جاتی ہے، تاہم اب ایک مشہور چپس بنانے والی کمپنی نے اس کا ایک نہایت ہی آسان اور حیرت انگیز حل تلاش کیا۔
حال ہی میں کمپنی نے محدود پیمانے پر ایک چھوٹی سی مشین متعارف کروائی ہے جس میں چکنی انگلیوں کو دھویا جاسکے گا۔
ویسے بھی دنیا میں صرف چند ہی چیزیں ایسی ہوں گی جو کہ آلو کے خستے اور مزیدار چپس کے مقابلے میں زیادہ پسند کیے جاتے ہوں۔
گو کہ اس سے ہونے والی فربہی کے علاوہ اگر اس میں کوئی خرابی ہے تو وہ اس کے کھانے سے انگلیوں پر لگنے والی چکنائی ہے، جسے صاف کرنے کے لیے یا تو آپ کے پاس ٹشو پیپرز، نپکن اور رومال موجود یا پھر آپ کو اپنی انگلیاں چاٹنا پڑیں گی۔
بصورت دیگر آپ کو اپنے آرام دہ صوفے سے اٹھ کر ہاتھ دھونے کے لیے جانا پڑیگا اور ایسا اس وقت کرنا کافی تکلیف دہ ہوتا جب آپ آرام کررہے ہوں۔
اس صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے کمپنی نے چپس کھانے والے افراد کی آسانی کے لیے انگلیوں کو دھونے کے لیے ایک چھوٹی سی مشین ڈیزائن کی ہے تاکہ چکنی انگلیوں کو باآسانی صاف کیا جاسکے۔
Comments are closed.