بدھ یکم شعبان المعظم 1444ھ 22؍فروری 2023ء

انگلینڈ کے 40 سالہ فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ فارمیٹ میں پہلی پوزیشن پر آگئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ بولرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

نئی رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

بھارت کے روی چندر ایشون ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے جبکہ پیٹ کمنز ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا پہلا اور اسٹیو اسمتھ کا دوسرا نمبر ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.