بدھ 16؍ربیع الثانی 1445ھ یکم نومبر2023ء

انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ وِلی کا ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ وِلی نے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے 33 سالہ ڈیوڈ وِلی نے کہا ہے کہ بچپن سے صرف انگلینڈ کے لیے کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھا، ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لینے کا وقت آگیا ہے۔

ڈیوڈ وِلی کو انگلینڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا تھا اور وہ ورلڈ کپ کھیلنے والے واحد انگلش کرکٹر ہیں جنہیں سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا تھا۔

چند دن پہلے انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے 29 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے تھے۔

ڈیوڈ وِلی نے 70 ون ڈے اور 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.