پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے لیے مشاورت رواں ہفتے ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے، وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں دوبارہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں، وطن واپسی پر ان کے اسکین ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کریں گے جبکہ فاسٹ بولر محمد عباس کی بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت پر مشاورت جاری ہے۔
اسپنر ابرار احمد کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کا ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے لانگ مارچ اور احتجاج کی وجہ سے وینیو پر بھی مشاورت ہو گی، پی سی بی حکومتی ایڈوائس کے مطابق وینیو سے متعلق فیصلہ کرے گا، انگلینڈ کرکٹ بورڈ سیکیورٹی ایکسپرٹ ریگ ڈیکاسن سے ہدایت لے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہو گی، انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم 27 نومبر کی صبح اسلام آباد پہنچے گی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
Comments are closed.