جمعہ یکم ربیع الثانی 1444ھ28؍اکتوبر 2022ء

انگلینڈ کیخلاف میچ میں گلین میکسویل کے وکٹ کیپنگ کرنے کا امکان

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف اہم میچ میں آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کے وکٹ کیپنگ کرنے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کا شکار میتھیو ویڈ سلیکشن کے لیے دستیاب نہ ہوئے تو گلین میکسویل وکٹ کیپنگ کریں گے۔

انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل گلین میکسویل نے ٹریننگ سیشن میں کیپنگ کی پریکٹس بھی کی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق میتھیو ویڈ کو وائرس کی علامات معمولی ہیں، مینجمنٹ ان کے اہم میچ کھیلنے کے لیے پرامید ہے۔ 

گلین میکسویل نے 2014 میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں وکٹ کیپنگ کی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ ون میں آج آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ میلبرن میں شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.