انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیری سن لاہور پہنچ گئے، وہ آج دوپہر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کریں گے۔
سربراہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ پی سی بی کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کیلئے پاکستان آئے ہیں، مختصر دورے میں ای سی بی سربراہ انگلینڈ کے 2022ء میں دورۂ پاکستان پر بات چیت کریں گے۔
سربراہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ ٹام ہیریسن آئندہ برس کے مکمل دورے کی یقین دہانی کرائیں گے۔
دورۂ پاکستان کے بعد سربراہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ ٹام ہیریسن نے آئی سی سی میٹنگز کے لئے دبئی جانا ہے۔
واضح رہے کہ ستمبرمیں انگلینڈ کے دورۂ پاکستان منسوخ ہونے پر پاکستان اور انگلش کرکٹ بورڈز کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے، جس کے بعد سربراہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ ٹام ہیریسن تعلقات میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان آئے ہیں۔
Comments are closed.