بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور آفیشل بھی کراچی پہنچ گئے

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کراچی میں آج شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور آفیشل بھی آج دوپہر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

ای سی بی کے چیئرمین مارٹن ڈارلو اور آفیشل جان ریڈ لندن سے براستہ دبئی ایمریٹس ایئر لائنز کی پرواز ای کے 600 کے ذریعے کراچی پہنچے ہیں۔

جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پاکستانی حکام نے ان کا استقبال کیا، انہیں انتہائی سخت سیکیورٹی اور پروٹوکول میں ہوٹل پہنچایا گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج شام کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.