ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 237 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، کپتان بین اسٹوکس نے 80 رنز کی اننگز کھیلی۔
لیڈز میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلش ٹیم آسٹریلوی کپتان و فاسٹ بولر پیٹ کمنز کے وار نہ سہ سکی اور پہلی اننگز میں 237 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔
انگلش کپتان بین اسٹوکس ہی اکیلے آسٹریلیا کے سامنے مزاحمت کرسکے، انہوں نے 80 رنز کی اننگز کھیلی۔
پیٹ کمنز نے 91 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں آسٹریلیا کے بھی دوسری اننگز میں 116رنز پر 4 کھلاڑی آوٹ ہوگئے۔
عثمان خواجہ 43 اور لیبوشین 33 رنز بناکر نمایاں رہے، معین علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
میچ میں آسٹریلیا کی مجموعی برتری 142رنز کی ہوگئی ہے۔
Comments are closed.