انگلینڈ میں کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں 18 مارچ سے ختم کردی جائیں گی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر سے انگلینڈ آنے والے مسافروں کے لئے منفی کوویڈ ٹیسٹ کی شرائط بھی ختم کردی گئی ہیں، 18 مارچ سے لوکیٹر فارم کی شرائط بھی ختم ہوجائیں گی۔
برطانیہ آنے والے مسافروں کے لیے ویکسینیشن کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ ساجد جاوید نے عوام سے وبا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کوویڈ کے حوالے سے ایک اچھی پوزیشن پر ہے، اسپتالوں میں مریضوں کے داخلوں میں نمایاں طور پر کمی آئی ہے مگر کوویڈ پابندیوں میں نرمی کے بعد انفیکشن میں اضافے کا امکان رہتا ہے۔
Comments are closed.