بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلینڈ میں کورونا سے متاثرین کا نیا ریکارڈ

انگلینڈ میں کورونا سے متاثرین کا نیا ریکارڈ بن گیا، 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 17 ہزار 93 کیس رپورٹ ہوئے اور 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کرسمس اور ویک اینڈ میں 3 لاکھ 15 ہزار سے زیادہ نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو جنوری 2022 میں مزید پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویلز میں کورونا سے 12 ہزار 378 افراد متاثر ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل اسی ماہ میں دو بار پہلے بھی برطانیہ میں کورونا کے ایک لاکھ سے زائد کیس سامنے آئے تھے۔

امریکی شہر نیویارک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سفری افراتفری برقرار ہے

دوسری جانب امریکا اور یورپ میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی لہر سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

اومی کرون ویرینٹ کے باعث بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بھی کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی آگئی ہے، صورتحال پر قابو پانے کیلئے شہر میں یلو الرٹ جاری کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.