کسی بھی تقریب یا تہوار کا موسم کی خرابی، حفاظتی خدشات، صحت سے متعلق مسائل یا ملکی حالات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونا یا منسوخ ہونا معمولی سی بات ہے۔
لیکن انگلینڈ میں سالانا چیری فیسٹیول پرندوں کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا جوکہ یقیناََ غیر معمولی بات ہے۔
انگلینڈ کے علاقے کورن وال کے ایک چھوٹے سے دیہات کوٹ ہیل میں نیشنل ٹرسٹ نے پانچ روزہ چیری جمع کرنے کے مقابلے کاانعقاد کیا تھا۔
کچھ پرندوں کے جُھنڈ نے آکر درختوں سے ساری چیریاں توڑ کر کھالیں اس لیے مقابلے کے منتظمین نے اسے منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
نیشنل ٹرسٹ کے مطابق، پرندوں نے باغ میں موجود 80 چیری کے درخت چند ہی دنوں میں کھا کر صاف کردیے۔
اس حوالے سے منتظمین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک بیان جاری کیا۔
منتظمین نے بیان میں لکھا ہے کہ’بدقسمتی سے کوٹہیل میں رہنے والے پرندے باغ میں موجود تمام چیریا کھا گئے ہیں اور اس موسم بہار میں غیر متوقع موسم کی وجہ سے چیریوں کی افزائش بھی کم ہوئی‘۔
منتظمین نے بیان میں مزید لکھا کہ’ہم تکلیف اور مایوسی کے لیے معذرت خواہ ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ اگلے سال اس مقابلے کا انعقاد کریں گے تاہم اس دوران آپ ستمبر میں سمر آف پلے اور سیب توڑ کر جمع کرنے کے مقابلے کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہو سکتے ہیں‘۔
Comments are closed.