انگلینڈ میں آئندہ تین برس میں ریلوے اسٹیشنز کے ٹکٹ آفس بند کرنے کا منصوبہ ہے۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ریل ڈلیوری گروپ (آر ڈی جی) نے چند بڑے اسٹیشنز کے سوا تمام ٹکٹ آفس بند کرنے کی تجاویز پیش کر دیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریل ڈلیوری گروپ کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشنوں پر ٹکٹوں کی خریداری، ٹریول ایڈوائس اور معمر و معذور افراد کی مدد کیلئے عملہ موجود رہے گا۔
میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تجاویز پر عوامی رائے جاننے کیلئے 21 روزہ مشاورت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ریل یونینز اور ڈس ایبلٹی گروپس نے ٹکٹ آفس بند کرنے کے منصوبے پر اظہار تشویش کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت ہر 5 اسٹیشنوں میں سے 3 پر ٹکٹ آفس ہے، بعض پر جز وقتی عملہ ہوتا ہے۔
چیف ایگزیکٹو آر ڈی جی کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس صرف 12 فیصد ٹکٹ، ٹکٹ آفس سے اور دیگر آن لائن یا وینڈنگ مشین سے خریدے گئے۔
Comments are closed.