انگلینڈ میں ایک بزرگ شہری ٹام آرنلڈ نے غلطی سے 60 عینکیں آرڈر کر دیں، ان کا خیال تھا کہ انہوں نے صرف 10 یا 12 عینکیں آرڈی کی ہیں۔
کرس آرنلڈ نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے والد کی تصویر شیئر کی جس میں وہ چشمے کے ڈبوں کے ڈھیر کے ساتھ صوفے پر براجمان ہیں۔
26 مارچ کو شیئر کی گئی اس پوسٹ کو اب تک 26 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
کرس نے لکھا کہ میرے والد نے غلطی سے 60 عینکیں منگوا لیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹام آرنلڈ نے کہا کہ میں نے 12 کے عدد پر آرڈر کنفرم کیا لیکن وہ دراصل 5 سیٹ کے 12 چشمے تھے یعنی فی سیٹ 5 عینکیں تھیں۔
اس حساب سے انہیں 60 چشمے موصول ہوگئے، ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے آرڈر دیتے وقت چشمہ لگا رکھا تھا؟ ٹام نے جواب دیا ’نہیں‘۔
بزرگ شہری نے کہا کہ وہ 10 عینکیں رکھیں گے اور 50 واپس کر دیں گے۔
Comments are closed.