انگلینڈ اور آسٹریلوی ویمنز ٹیموں کے درمیان میچ میں 2 افراد کو سٹے بازی کے شُبے میں اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق نکالے گئے دونوں افراد پر گراؤنڈ قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے دونوں افراد کی نشاندہی کی۔
اس حوالے سے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ میچ سے پہلے انگلینڈ کے ایک کھلاڑی سے سوشل میڈیا پر رابطہ بھی کیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کھلاڑی سے نامعلوم شخص نے میچ سے پہلے پِچ کی تصویر مانگی تھی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑی کا نام سامنے نہیں لایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کو برسٹل میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کھیلا گیا تھا جس میں آسٹریلوی ٹیم کو 2 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔
Comments are closed.