پاکستان سے سیریز شروع ہونے سے قبل انگلینڈ ٹیم کے 7 ارکان کورونا میں مبتلا ہوگئے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 3 کھلاڑیوں اور 4 مینجمنٹ ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ کے قوانین کے مطابق کورونا مثبت آنے والوں کو قرنطینہ کرنا پڑے گا جبکہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے باقی ارکان کو بھی آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔
کورونا مثبت آنے والے ارکان سے قریبی رابطے رکھنے والوں کوبھی آئسولیشن کی ہدایت کی گئی ہے۔ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں آرام کرنے والے بین اسٹوکس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
انگلش کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق کے بعد جمعرات کو شیڈول پاک انگلینڈ میچ غیریقینی کی صورتحال سے دوچار ہے۔ فی الحال میچ کی منسوخی کے حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی اور امکان یہی ہے کی میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔
خیال رہے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 8 جولائی کو کھیلا جانا ہے۔
Comments are closed.