انگلیند اور ویلز میں پولیس کی حراست میں موجود افراد کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کے حوالے سے انڈیپینڈنٹ آفس فار پولیس کنڈکٹ نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
لندن سے آئی او پی سی کا کہنا ہے کہ انگلیند اور ویلز میں زیر حراست افراد کی ہلاکتوں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔ گزشتہ ایک سال میں زیر حراست ہلاکتوں کی تعداد 11 سے بڑھ کر 23 ہوگئی ہے۔
زیر حراست ہلاک ہونے والوں میں 22 مرد اور ایک خاتوں شامل ہے۔ آئی او پی سی آفس حکام کے مطابق زیرحراست ہلاک ہونے والوں کی عمریں 20 سے 93 سال کے درمیان تھی۔
زیرحراست مرنے والوں میں زیادہ تر افراد ذہنی امراض اور منشیات کے شکار تھے۔ آئی او پی سی کے مطابق پولیس کی حراست میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ انتہائی افسوسناک ہے۔
واضح رہے کہ ہلاکتوں کی یہ تعداد 2018 میں 23 اور 2007 میں 27 ریکارڈ ہوچکی ہیں۔
Comments are closed.