انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بولر اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ثاقب محمود آئندہ برس ہونے والے پی ایس ایل کے سیزن 7 میں ایکشن دِکھانے کے لیے بیتاب ہیں۔
پی ایس ایل کے سیزن 7 کا انعقاد آئندہ ماہ 27 تاریخ سے کراچی میں ہوگا، جس کے لیے پاکستانی کرکٹ شائقین تو پرجوش ہیں ہی، وہیں غیر ملکی کرکٹرز بھی اس میں حصہ لینے کے لیے بے چین دکھائی دے رہے ہیں۔
پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ثاقب محمود نے بھی حال ہی میں پی ایس ایل کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں اسٹیڈیم کی 100فیصد گنجائش کے مطابق شائقین کے میچ دیکھنے کی اجازت سے متعلق ایک ٹوئٹ پر ردعمل دیا۔
ثاقب محمود نے کہا کہ وہ پی ایس ایل میں شرکت کے لیے بیتاب ہیں، ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ ’پشاور زلمی‘ اور ’پی ایس ایل7‘ کا بھی استعمال کیا۔
پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا جو 27 فروری تک جاری رہے گا۔
ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے، کراچی میں 15 جبکہ لاہور میں 19 میچز کھیلے جائیں گے۔
Comments are closed.